164

روسی تاجروں کی رعایت پر بھارت کا کوئلے اور تیل کی خریداری میں اضافہ

روسی تاجروں کی رعایت پر بھارت نے کوئلے اور تیل کی خریداری میں اضافہ کر دیا، 20 روز میں بھارت کی روسی کوئلے کی خریداری میں 6 گنا اضافہ ہوا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے گزشتہ 20 روز میں 3 ارب ڈالر سے زیادہ کا روسی کوئلہ اور 31 گنا زیادہ روسی تیل خریدا۔

خبر ایجنسی کے مطابق 20 روز میں بھارت نے 2 ارب ڈالر سے زیادہ روسی تیل کی خریداری کی۔

روسی تاجر کوئلے اور تیل کی خریداری پر 30 فیصد کی رعایت دے رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت تجارت نے فوری طور پر رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یوکرین پر حملے کے خلاف مغربی ممالک نے روس پر سخت معاشی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں، روس پر پابندیوں کے باوجود بھارت مسلسل روسی کوئلے، تیل کی خریداری کر رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے بھارت کو کہا ہے روس سے توانائی کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے، روس سے توانائی کی درآمدات میں تیزی نہیں دیکھنا چاہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں