193

سابق صدر پرویز مشرف کی صحت اور انکی وطن واپسی کے متعلق اہلخانہ کا مؤقف سامنے آگیا

دبئی: سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحت اور ان کی وطن واپسی سے متعلق اہل خانہ کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں سابق صدر پاکستان کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سرکاری اور غیرسرکاری ذرائع کی طرف سے رابطہ کیا گیا ہے، ہم اس کوشش پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

سابق صدر پاکستان کے اہل خانہ کے مطابق اس حوالے سے فیملی کو اہم طبی، قانونی اور حفاظتی چیلنجز پر غور کرنا ہوگا۔

جنرل (ر) پرویز مشرف کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو ادویات کی بلاتعطل فراہمی اور علاج کے انتظامات کی اہم ضرورت ہے جو فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں