164

آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیر اعظم ہاوس کو موصولc

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر 2022ء) آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیر اعظم ہاوس کو موصول ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی انصار عباسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم آفس کو جی ایچ کیو سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے 6 ناموں پر مشتمل سمری موصول ہو گئی ہے۔ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے نام شامل ہیں۔جبکہ اس حوالے سے جیو نیوز کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں آرمی چیف کی تعیناتی کا کام شروع ہوجائے گا، وزارت دفاع کے پاس کل سینئر افسران کے نام آجائیں گے، ہم سینئر فوجی افسران کے ناموں کی سمری وزیراعظم کے حوالے کردیں گے اور وہ فیصلہ کرلیں گے، سینئر فوجی افسران کا نام بھیجنے کا استحقاق جی ایچ کیو ہے، سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں ہے، جنرل باجوہ نواز شریف کا بڑا حترام کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں