91

پڑھائی نہ کرنے پر بیٹے کو زندہ جلانے والے باپ کی ضمانت ہوگئی

کراچی کی عدالت کی جانب سے ملزم کو ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 25 نومبر2022ء) پڑھائی نہ کرنے پر بیٹے کو زندہ جلانے والے باپ ملزم نذیر کی ضمانت منظور کرلی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت نے 12 سال کے بیٹے کو زندہ جلانے کے کیس میں ملزم نذیر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ غربی کی عدالت میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے گرفتار ملزم نذیر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔پڑھائی نہ کرنے پر باپ نے 12 سالہ شہیر پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ملزم کے خلاف اس کی اہلیہ کی مدعیت میں اقبال مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں