164

اہم اور حساس اداروں کی سائبر سیکیورٹی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے رولز تیار کرلیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے تمام اہم اور حساس دفاتر و اداروں کی سائبر سیکیورٹی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا جس کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سائبر سیکیورٹی رولز تیار کرلیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ذرائع کا کہنا ہے

کہ ان رولز کا بنیادی مقصد سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے تاکہ وزیراعظم آفس سے آڈیو لیک ہونے کے بعد مستقبل میں ایسے واقعات کے روک تھام کی جاسکے۔وزارت آئی ٹی حکام کے مطابق سرکاری ڈیٹا کے تحفظ کیلئے اداروں کو قبل از وقت الرٹ جاری ہوگا۔ حکام کے مطابق سیکیورٹی رولز انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بنائے گئے ہیں اور ان رولز کا مسودہ بھی تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کردیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے

کہ ان مجوزہ رولز ہر اپنی آرا و تجاویز دی جائیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ان تجاویز و اعتراضات کی روشنی میں مسودے کو حتمی شکل دے کر منظوری کیلئے پیش کیا جاسکے۔ حکام کے مطابق انکوائری کمیٹی وزیراعظم آفس میں آڈیو لیکس کے بعد بنائی گئی تھی جس نے اہم دفاتر میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق خامیوں کی نشاندہی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں