208

آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ،جہلم ویلی اور نیلم میں پی ٹی آئی کامیاب، مظفرآباد میں مقابلہ برابر، میونسپل کارپوریشن مظفرآباد میں متحدہ اپوزیشن کامیاب

مظفرآباد( اسلام آباد اپڈیٹس)آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، مظفرآباد ڈویثرن بھر میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو متحدہ اپوزیشن پر واضح برتری حاصل ، جہلم ویلی اور نیلم ضلع میں پی ٹی آئی اپنا چیئرمین ضلع کونسل بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

مظفرآباد ضلع میں آزاد جیتنے والے دو امیدوار چیئرمین شپ کے فیصلے میں اصل کردار کریں گے، دارالحکومت کی میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن اتحاد با آسانی میئر بنانے میں کامیاب دکھائی دیتا ہے۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق جہلم ویلی میں پی ٹی آئی کو واضح جیت حاصل ہوئی ہے، جہلم ویلی میں 18 میں سے 10 یونین کونسلز پر پی ٹی آئی، 5 مسلم لیگ ن اور 3 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے.

نیلم ویلی 15 یونین کونسلز میں سے پی ٹی آئی نے 7 سیٹیں جیتی ہیں۔ ن لیگ نے 3 اور پیپلز پارٹی نے 3 سیٹیں جیتی جبکہ 2 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔

مظفرآباد ضلعی کونسل میں 41 یونین کونسلز شامل ہیں ، پیپلز پارٹی نے 17، پی ٹی آئی نے 16، مسلم کانفرنس نے 3 ، مسلم لیگ ن نے 2 ، آزاد نے 2 اور جے کے پی پی کو 1 نشست ملی ہے۔
چیئرمین ضلع کونسل بنانے کیلئے 21 نشستوں کی ضرورت ہے۔ حکمران اتحاد کے پاس اس وقت 19 نشستیں ہیں اور اپوزیشن اتحاد کے پاس یہاں 20 نشستیں ہیں جبکہ دو آزاد امیدوار طے کریں گے کہ چیئرمین ضلع کونسل حکومت کا بنے یا اپوزیشن کا۔

میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی 36 وارڈز میں سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 12 نشتیں جیت کر پہلے، پی ٹی آئی 9 نشتوں کے ساتھ دوسرے نمبر جبکہ پیپلز پارٹی نے 8 نشستوں کے ساتھ تیسرے اور آزاد امیدواروں نے بھی 7 نشتیں جیت لی۔ مظفرآباد شہر کی مئیرشپ مسلم لیگ ن با آسانی حاصل کرنے میں کامیاب دکھائی دیتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں