203

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

بوگوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ایک خاتون جج کو آن لائن میٹنگ میں نیم برہنہ ہونے اور سگریٹ پینے پر تین ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ویویان پولانیا نامی یہ جج کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کے سبب ’زوم‘ ایپلی کیشن پر ایک مقدمے کی سماعت کر رہی تھی۔

اس دوران ویویان پولانیا نے نیم برہنہ لباس پہن رکھا تھا اور دوران سماعت وہ سگریٹ بھی پیتی رہی۔ یہ واقعہ جوڈیشل ڈسپلنری کمیشن کے سامنے پیش ہوا، جہاں اسے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب پاتے ہوئے 3ماہ کے لیے ملازمت سے معطل کر دیا گیا۔

ویوان پولانیا کی دوران سماعت نیم برہنہ حالت میں سگریٹ پینے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ ویویان پولانیا اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر نیم عریاں تصاویر پوسٹ کرنے کے حوالے سے بھی مقامی لوگوں میں شہرت رکھتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں