106

وزیر اعظم کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مباکباد

سلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف  کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم  منیر   کیساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا  گیا ہے، وزیر اعظم کی جانب سے آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

 نجی ٹی وی چینل “ڈان نیوز”کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کہا کہ پاک فوج کو آپ جیسا قابل  سربراہ  ملنا اللہ تعالیٰ کا خاص  فضل ہے ، پورا یقین ہے کہ آپ کی قیاد ت میں پاک فوج کی قوت میں مزید اضافہ ہو گا، وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مادر وطن کے تحظ اور سیکیورٹی چیلنجزسے  نمٹنے کیلئے ہمارا بھرپور تعاون میسر رہے گا، جس پر  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیک تمناؤں پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں