کوئٹہ (ڈیلی آن لائن)کوئٹہ میں صبح سویرے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ، پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کچلاک بائی پاس پر پولیس ٹرک کے قریب دھماکا ہوا ہے ،جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون بھی زخمی ہو گئی، پولیس کا کہناہے کہ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، ایمبولینس جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں، بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی نے کہاہے کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے،رکشہ نے پولیس ٹرک کو ہٹ کیا،دھماکے میں 20 سے 25 کلوبارودی مواد استعمال ہوا۔