169

خواب میں سانپ دیکھنے والے شخص کو تعبیر بتانے کے ایک ماہر نے ایسا حل بتایا کہ آدمی کو سچ مچ سانپ نے کاٹ لیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک آدمی اکثر خواب دیکھتا کہ اسے سانپ کاٹ رہا ہے۔ وہ اس کی تعبیر پوچھنے ایک ماہر کے پاس گیا، جس نے ایسا حل بتایا کہ آدمی کو سچ مچ سانپ نے کاٹ لیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق راجا نامی اس 54سالہ شخص کا تعلق ریاست تامل ناڈو کے ضلع گوبی چیتپالائم کے ایک گاﺅں سے ہے۔ 

راجا کو ماہر نے بتایا کہ وہ قریبی مندر میں جا کر وہاں موجود ایک رسلز وائپر (زہریلے سانپ کی ایک قسم) کے سامنے اپنی زبان کو اسی طرح حرکت دے جس طرح سانپ دیتا ہے۔راجا نے سانپ کے سامنے جا کر یہ کام کیا تو سانپ نے اس کی زبان پر ہی کاٹ لیا۔

مندر کا پنڈت یہ صورتحال دیکھ رہا تھا۔ اس نے راجا کی جان بچانے کے لیے چھری سے اس کی زبان کا کچھ حصہ کاٹ ڈالا تاکہ خون نکلے اور اس کے ساتھ سانپ کا زہر بھی نکل جائے۔ اس طریقے سے راجا کی جان تو بچ گئی مگر اس کی بولنے کی صلاحیت شدید متاثر ہوئی۔ اسے شہر کے مانیا میڈیکل سنٹر لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی زبان اب کبھی ٹھیک نہیں ہو سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں