234

وہ گاڑی جس کی پاکستان میں قیمت 2 کروڑ روپے کم ہو گئی 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف بی آر کی جانب سے لاگو کردہ کی معیادہونے کے بعد الیکٹرک گاڑیوں پر عائد کی گئی 100 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹا دی گئی ہے جس کے باعث پاکستان میں مشہور زمانہ گاڑی ” اوڈی ای ٹرون “( Audi E-tron) کی قیمت میں تقریباً 2 کروڑ روپے تک کی حیران کن کمی دیکھنے میں آئی ہے ،کمپنی کی جانب سے قیمتوں

میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹنے کے بعد اوڈی ای ٹرون 50 کی قیمت میں ایک کروڑ 1 لاکھ 50 ہزار روپے کمی ہوئی  جس کے بعد اس کی قیمت تین کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار سے کم ہو کر 2 کروڑ 23 لاکھ روپے ہو گئی ہے ۔

ای ٹرون جی ٹی کی قیمت میں بھی بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی نئی قیمت ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کے بعد 3 کروڑ 45 لاکھ روپے ہو گئی ہے جبکہ ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کے بعد اس کی قیمت 4 کروڑ 83 لاکھ 25 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی جس میں اب 1 کروڑ 38 لاکھ 25 ہزار روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

ای ٹرون کے ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ ” آر ایس ای ٹرون جی ٹی “ (RS e-tron GT)کی قیمت میں ایک کروڑ 95 لاکھ روپے کمی ہونے کے بعد 4 کروڑ 85 لاکھ روپے میں فروخت کیلئے پیش کی جارہی ہے ۔جبکہ اس کی پرانی قیمت 6 کروڑ 80 لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں