351

کیاآپ نے کبھی سوچا:بیماریوں اورپریشانیوں کاخاتمہ قرآنی آیات،تعویذاوراسمائے الہٰی سے کیوں ہوتاہے؟

کوٹلی(اسلام آباداپ ڈیٹس) جیساکہ اللہ پاک سورۃ البقرۃ آیت نمبرپانچ میں فرماتاہے:تمہاری ہرمصیبت تمہارے ہی اعمال کانتیجہ ہے۔آپ نے اکثرسنااورپڑھاہوگاکہ فلاں بیماری یاپریشانی میں فلاں سورۃ یاآیات یااسمائے الہیٰ کاوردکیاجائے توانسان مختلف پریشانیوں،مصیبتوں اوربیماریوں سے چھٹکارہ پالیتاہے۔آخران آیات،اورادمیں ایسی کیابات ہے کہ بیماری جسم میں لگتی ہے اورانسان آیات کاوردکرتاہے یاکسی اہل علم سے دم کرواتاہے توٹھیک ہوجاتاہے۔دم کروانے سے صرف آیات پڑھ کرپھونک ماری جاتی حتی کہ جسم میں نہ توکوئی غذامشروب یاکھانے کی صورت میں داخل ہوتی ہے پھراس کی وجہ کیاہے جوانسان آیات کاوردیا دم کرواتے ہی بہتری محسوس کرتاہے۔حالانکہ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورۃ فاتحہ کوتمام بیماریوں کاعلاج قرارفرمایاہے۔قارئین محترم جب بھی کوئی انسان بیمارہوتاہے توسب سے پہلے اس کی روح بیمارہوتی ہے،روح کی بیماری کی وجہ سے ہماراجسم بھی کمزورہونے لگتاہے۔الہامی الفاظ اوراسمائے الہٰی میں اتنی طاقت ہے کہ ان کے وردسے ہماری پریشانیاں اوربیماریاں دورجاتی ہیں۔ اللہ پاک کے ننانوے صفانی نام مثلاً رحیم،کریم،غفور وغیرہ۔جوطاقت لفظ اللہ میں ہے وہ خدایارب میں نہیں ہے۔۔ہرلفظ ایک ایٹم یایونٹ ہے جسے اندرونی جذبات کی بجلیاں برقاتی ہیں اوراس کے اثرات اس عالم خاکی اورعالم لطیف دونوں میں نمودارہوتے ہیں۔حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایاکہ سورۃ فجرکے بعداکتالیس مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھ کرپانی میں دم کرکے پینے بیماریوں کاخاتمہ ہوتاہے۔ایک مشہور پادری لیڈبیٹراپنی کتاب میں واقعہ لکھتے ہیں کہ:ایک آدمی کے جسم لطیف(روح)پربے شمارپھوڑے اورناسوردیکھے جن سے پیپ کے چشمے رواں تھے۔پادری اس آدمی کواپنے ہاں لے کرگیا۔زبورکی چندآیات اسے پڑھنے کودیں اورتقریباًدوماہ کے بعداس کاجسم لطیف بالکل صاف ہوگیا۔قارئین اکرام!ایک اورحدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ جب بھی کوئی مسلمان بیمارہوتاہے توہ جہنم کی آگ کوٹھنڈاکرتی ہے۔بیماری ہمارے گناہوں کاکفارہ ہے۔جسم ایک کپڑے کی مانندہے اصل چیزروح ہے ۔روح جسم سے نکلے توجسم ایک بیکارچیزکی مانندہوجاتاہے۔انسان بیماری یامصائب ،دکھ یاتکالیف میں اپنے گناہوں کی وجہ سے گھیرتاہے جس سے ہماری روح کمزورہونے لگتی ہے اوراسکااثرظاہری طورپرہمارے جسم میں عیاں ہونے لگتاہے۔اسی لیے مسلمان قرآنی آیات کاورد کرتے ہیں اوردیگرمذاہب بھی اپنے اپنے مذہب کے مطابق اوراد کرکے روح کودوبارہ مضبوط بناتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں