502

شہد کےفوائد اوراس سے معدہ کے امراض کا علاج

شہد اور امراض معدہ

شہد معدہ کا دوست ہے۔ اس سے معدہ کی تیزابی کیفیت میں کمی آ جاتی ہے۔ شکم اور آنتوں کی بیماریوں قرمہ معدہ (السر) اور ورم معدہ میں بہت ہی کار آمد ہے۔ روس نے 100 مریضوں پر تجربہ سے ثابت کیا ہے کہ ان مریضوں کے تیزابی کیفیت معدہ کی جلن، اینٹھن اور زخم اچھے ہو گئے۔
معدہ کے نروس سسٹم پر خاص طور پر بہتر اثر ہوتا ہے۔ معدہ کے زخموں کے لئے غذا کے دو تین گھنٹے قبل یا بعد استعمال کیا جانا چاہئیے۔

نیز ایسے مریضوں کو طب نبوی کی روشنی میں صبح اٹھتے ہی دو بڑے چمچے شہد کا شربت ناشتہ میں جو کا دلیا، شہد ڈال کر اور عصر کے وقت شہد کا شربت دیا جائے۔ اتنا ہی علاج کافی ہو جاتا ہے جہاں تکلیف اور کمزوری زیادہ ہو وہاب بہی دانہ کا لعاب نکال کر اس میں شہد ملا کر ہر دو گھنٹے کے بعد گھونٹ گھونٹ پلایا جائے۔ اللہ عزوجل کے فضل و کرم سے ناکامی نہ ہو گی۔ چونکہ زیتون کا تیل بھی زخموں کو مندمل کرنے اور پیٹ کی تیزابیت کو مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس لئے دن کے گیارہ بجے اور رات سوتے وقت ایک سے تین بڑے چمچے زیتون کا تیل بھی دیا جائے۔ نہار منہ شہد پینے سے پیٹ کی ہوا نکل جاتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

شہد کےفوائد اوراس سے معدہ کے امراض کا علاج” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں