437

موت کے بعدانسانی جسم کاکونساعضوکام کرتارہتاہے؟

لندن(اسلام آباداپ ڈیٹس) موت کے بعد انسانی جسم کی حالت کے متعلق سائنسدانوں کی ایک نئی تحقیق میں ایسا انکشاف ہوا ہے کہ خدا اور قیامت کے دن پر یقین نہ رکھنے والے بھی موت کے بعد زندگی کا اقرار کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل ہم یہ جانتے تھے کہ موت کے بعد جب دل جسم کو خون کی فراہمی روک دیتا ہےتو اس کے 30سیکنڈ بعد دماغ بھی کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اور یوں سب کچھ ختم ہو جاتا ہے، لیکن اس نئی تحقیق نے یہ تاثر غلط ثابت کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انسان کا دماغ موت کے بعد بھی کام کرنا جاری رکھتا ہے اور اس میں اسی طرح خیالات آتے رہتے ہیں جیسے زندگی میں آتے تھے، جس سے انسان موت کے بعد بھی آگہی کی اسی سطح پر رہتا ہے جیسے زندگی میں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں