343

کیاآپ جانتے ہیں کہ دنیاکاسب سے قدیم رنگ کونساہے؟

سڈنی(اسلام آباداپ ڈیٹس) سائنس دانوں نے دنیا میں موجود قدیم ترین رنگ دریافت کر لیا۔سائنسی جریدے پی این اے ایس میں شائع ہوئی ایک تحقیقی مقالے میں آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی سے منسلک سائنس دان نور گوئینیلی نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں سب سے قدیم رنگ ’تیز گلابی رنگ‘ ہے جو موریطانیہ کے صحرائے صحارا میں موجود ایک اعشاریہ ایک بلین سال پرانی چٹانوں کی گہرائی میں ایک سلیٹی پتھر کے نیچے موجود تھا جسے مائیکرو اسکوپ سےنظر آنے والے سائینو بیکٹیریا نے چھوڑا تھا۔سائنس دان نور گوئینیلی نے اپنے پی ایچ ڈی کی ریسرچ کے دوران یہ ’تیز گلابی رنگ‘ دریافت کے بعد دعویٰ کیا کہ برائیٹ پنک حیاتیاتی رنگ کلوروفل کی مالیکیولی باقیات ہیں۔ یہ رنگ ایک قدیمی ناپید سمندر میں رہنے والے قدیمی فوٹو سینتھیٹک نامیاتی اجسام کی پیداوار ہے۔ سائنس دانوں نے اس رنگ کو حاصل کرنے کے لیے قدیم اجسام پر تحقیق کرنے سے پہلے اربوں سال پرانے چٹانی پتھروں کو توڑ کر اُن کا پاؤڈر حاصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں